ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے بی ایم او آفس میں آتشزدگی کے حوالے سے مجسٹیریل انکوائری Magisterial Inquiry کے احکامات صادر کیے۔
واضح رہے کہ بی ایم او آفس بانڈی پورہ جمعرات کی شام آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہو گیا تھا۔ آتشزدگی میں نہ صرف عمارت اور اس میں موجود املاک خاکستر ہوگئیں بلکہ آفس ریکارڈ بشمول ملازمین سروس ریکارڈ Service Record بھی تباہ ہو گیا۔
عوامی حلقوں میں آتشزدگی کے حوالے سے ’’جان بوجھ کر عمارت کو آگ لگانے‘‘ کی چہ میگوئیاں کے بیچ انتظامیہ نے مجسٹیریل انکوائری magisterial inquiry کے احکامات صادر کیے۔
ہفتہ کو ڈی سی بانڈی پورہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ بانڈی پورہ افسر علی خان کی سربراہی میں ایک چار رکنی ٹیم تشکیل دیکر آتشزدگی کے حوالے سے مفصل رپورٹ طلب کی ہے۔
نکوائری ٹیم میں ایگزیکٹیو انجینئر KPDCL ڈیوژن بانڈی پورہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فایر اینڈ ایمرجنسی سروسز بانڈی پورہ اور اور تحصیل دار بانڈی پورہ شامل ہیں۔
ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پندرہ دن کے اندر مفصل رپورٹ ڈی سی کو پیش کریں۔ وہیں آتشزدگی کے حوالے سے میڈیکل افسر بانڈی پورہ ڈاکٹر مسرت نے تفصیلات فراہم کرتے ہوے کہا کہ آفس خاکستر ہونے کے باعث 60ملازمین کا سروس ریکارڈ Service Record بھی تباہ ہو گیا، تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ سروس ریکارڈ کی ڈیجیٹکل کاپیز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔