ETV Bharat / state

نوجوانوں کو نشے سے محفوظ رکھنے کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

نوجوان نسل کو اگر بری عادتوں اور غلط صحبتوں سے بچانا ہے تو ان میں کھیل کود کے تئیں ایسا جذبہ پیدا کرنا ہے کہ وہ اس میں مصروف ہوکر نہ صرف بری عادتوں کو ترک کرسکیں بلکہ اپنی صحت کو لیکر بھی سنجیدہ ہوں۔

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 12:09 PM IST

نوجوانوں کو نشے سے محفوظ رکھنے کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح
نوجوانوں کو نشے سے محفوظ رکھنے کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایک معروف کرکٹر سید رسول شاہ نے بانڈی پورہ کے ایک دور افتادہ علاقے تُلر زو میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔

تُلر زو میں اس کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح علاقے کے ایک معروف سماجی کارکن سید اسد اللہ شاہ کے ہاتھوں کیا گیا۔

ٹورنامنٹ کا خاص مقصد ہے کہ نوجوان نسل کو اگر بری عادتوں سے بچانا ہے تو انہیں کھیل کود میں مصروف رکھیں۔

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ٹورنامنٹ میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والی قریب 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

تُلر زو پریمیر لیگ نامی اس ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ گرین گراؤنڈ تُلر زو میں بریو ہارٹس سمبل Brave Hearts Sumbal اور گلیڈیٹیرس گاندربل Gladiators Ganderbal کے مابین کھیلا گیا۔
اس موقع پر ٹورنامنٹ کے کوآرڈینیٹرز سید اسد اللہ اور سید اختر نے تمام کپتانوں اور کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا۔

اس ضمن میں ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سید اسد اللہ نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ وادی کے نوجوانوں کو کرکٹ کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کے قیام کا مقصد ہے کہ نوجوان نسل کو کھیل کود کے تئیں راغب کیا جائے اور انہیں بری عادتوں سے دور رکھا جائے ہے تاکہ وہ نہ صرف اس سے اپنی صلاحیتوں کو سامنے لائیں گے بلکہ ذہنی و جسمانی طور پر بھی فٹ رہ سکیں گے۔

وہ پر امید ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.