شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سبز سونے کی اسمگلنگ کر رہے پانچ اسمگلروں کو گرفتار کرکے 17مکعب عمارتی لکڑی ضبط کر لی ہے۔
محکمہ جنگلات بانڈی پورہ کے ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ عمارتی لکڑی کی اسمگلنگ کے بارے میں ایک مخصوص اطلاع پر گزشتہ شب بانڈی پورہ کے آشتنگو بلاک میں ناکے کے دوران اسمگل کی جا رہی 17مکعب عمارتی لکڑی کو ضبط کرکے اسمگلنگ میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پانچوں اسمگلروں کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید تفتیش جاری ہے۔