محفل مشاعرہ میں ضلع کے کئ علاقوں سے تعلق رکھنے والے نامور شعراء اور ادباء نے شرکت کی۔ جس میں خاص طور پر نوجوانوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آج کے اس مشاعرے میں کشمیری زبان اس کی اہمیت اور اس کی بقا پر روشنی ڈالی گئی۔
اس موقع پر ضلع کے معروف شعرا نے کہاکہ' اگرچہ کئ مختلف عوامل کی وجہ سے کشمیری زبان و ادب کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم محفل میں موجود کئ نوجوانوں کی وجہ سے اسے حوصلہ بھی ملا ہے۔کشمیری زبان کے مستقبل کے حوالے سے بھی وہ پر امید ہیں۔
محفل کی میزبانی کے فرائض ضلع ایک معروف شاعر محمد منور پروانہ نے انجام دیئے، جبکہ نوجوان شعراء میں بشارت فاکر، محسن کشمیری، مومن ہجر اور بلال رحمانی کے کلام کو سامعین نے کافی پسند کیا۔