بانڈی پورہ: کمیونٹی ہیلتھ سنٹر حاجن، سوناواری میں ایک ہیلتھ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس ہیلتھ کیمپ میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر حاجن کے ملازمین کے علاوہ خاصی تعداد میں مریضوں اور تیمارداروں نے شرکت کی۔ کیمپ کا افتتاح چیف میڈیکل آفیسر، بانڈی پورہ، ڈاکٹر بشیر احمد لون نے کیا اور اس موقع پر ان کے ہمراہ بلاک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد اور میونسپل کمیٹی حاجن کے صدر ڈاکٹر ارشاد احمد وانی بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ دیگر کئی افسران کی موجودگی میں اس کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔ ہیلتھ میلہ کا انعقاد ضلع ترقیاتی کمشنر، بانڈی پورہ، ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کی سر براہی میں انجام دیا گیا۔ Health Mela at Community Health Centre Hajan
منتظمین کے مطابق ہیلتھ کیمپ کا مقصد عام لوگوں میں صحت سے متعلق سنجیدگی پیدا کرنا ہے اور انہیں مختلف موسمیاتی بیماریوں کے متعلق جانکاری فراہم کرنا ہے۔ کیمپ کے دوران چیف میڈکل آفیسر ڈاکٹر بشیر احمد لون نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر حاجن میں مختلف سہولیات کا جائزہ لیا اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو شعبہ صحت میں بہتر خدمات فراہم کریں۔ Bandipora Health Mela
اس موقع پر نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی ایم او بانڈی پورہ نے کہا کہ اس ہیلتھ کیمپ کو منعقد کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عام لوگوں کو صحت کی خدمات سے جوڑا جائے اور انہیں محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ مختلف فائدہ مند سکیموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے تاکہ وہ بہتر طریقے سے ان سکیموں اور خدمات کا فائدہ اٹھا سکیں۔
مزید پڑھیں: Health Mela Held at Boniyar: بونيار بارہمولہ میں ہیلتھ میلے کا اہتمام
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں انہوں نے یہ کیمپ کمیونٹی ہیلتھ سینٹر حاجن، سوناواری میں منعقد کیا اور مستقبل میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سمبل، سوناواری کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی منعقد کریں گے کیونکہ اس طرح کے کیمپس کا انعقاد کرنا ناگزیر ہے اور اس سے عوام کو کافی راحت پہنچتی ہے۔ سی ایم او بانڈی پورہ نے مستقبل میں اس طرح کے کیمپس کا انعقاد جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔