گورنمنٹ ڈگری کالج بانڈی پورہ میں سالانہ روڑ ریس کا اہتمام کیا گیا۔ Degree College Bandipora organised Annual Road Raceروڑ ریس میں درجنوں طلبہ نے شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ روڑ ریس کا ضلع کے آلوسہ علاقے سے شروع ہوکر ہتوشے کے مقام پر اختتام کو پہنچی۔ ڈگری کالج کے پرنسپل سمیت دیگر تدریسی و غیر تدریسی عملہ سمیت بعض طلبہ کے والدین نے روڑ ریس کے دوران شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔
روڑ ریس میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا۔ Bandipora Degree College organised Road Raceطلبہ نے روڑ ریس کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔ گورنمنٹ ڈگری کالج بانڈی پورہ کے پرنسپل نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد طلبہ کو کھیل کود کی جانب راغب کرنا اور انکی پنہاں صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔