ETV Bharat / state

باںڈی پورہ: مفت طبی کیمپ کا انعقاد - free medical camp

یتیم فاؤنڈیشن نے علی بنات فاؤنڈیشن نامی این جی او کے اشتراک سے غریبوں کو میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کے لئے کیمپ کا انعقاد کیا۔

medical camp
medical camp
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 4:40 PM IST

جموں و کشمیر یتیم فاؤنڈیشن نے علی بنات فاؤنڈیشن نامی این جی او کے اشتراک سے آج بانڈی پورہ کے نادم میموریل ہائر سیکینڈری اسکول میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

طبی کیمپ میں دور دراز علاقوں سے آئے درجنوں افراد نے اپنی جانچ کرائی۔ طبی جانچ کے دوران شیر کشمیر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ اور جے وی سی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر موجود تھے۔

باںڈی پورہ: مفت طبی کیمپ کا انعقاد

کیمپ کا انعقاد کرنے والے این جی نے کہا کہ کووڈ 19 کے باعث دور دراز اور دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مریض سرینگر یا ملک کے دیگر علاقوں تک علاج ومعالجے کرانے کے لئے نہیں پائے، اس لئے اس کیمپ کے ذریعہ انہیں علاج فراہم کرایا جا رہا ہے۔

فاؤنڈیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ جموں و کشمیر یتیم فاؤنڈیشن پچھلے بیس برسوں سے یتیموں بیواؤں اور دیگر ضرورتمندوں کی مدد کرتا رہا ہے اور آج کا فری کیمپ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت ہے، جس میں علی بنات نامی فاؤنڈیشن اور کئی ڈاکٹروں نے ہمیں بھر پور تعاون فراہم کیا ہے۔

اس موقع پر مریضوں کے درمیان مختلف قسم کی ادویات تقسیم کی گئی اور کیمپ میں شامل افراد کو کووڈ 19 سے نمٹنے کے احطیاتی طور طریقوں سے بھی آگاہی فراہم کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.