شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم ’حیدر اسپورٹس اکیڈمی‘ اور متعدد سماجی کارکنان نے پہاڑی علاقہ کرالہ پورہ، مانتری گام میں کورونا وائرس سے متعلق عوام کو آگہی فراہم کرنے کے علاوہ ادویات اور راشن کٹس تقسیم کیے۔
غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے ماسک، سینیٹائرز اور قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔
کرالہ پورہ، مانتری گام علاقے کے باشندوں نے غیر سرکاری تنظیم اور رضاکاروں کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لاک ڈائون کے دوران کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ رضا کار تنظیم کی جانب سے انہیں ادویات اور راشن کٹس فراہم کیے جانے سے انکی مشکلات کچھ حد تک کم ہونگی۔
غیر سرکاری تنظیم سے وابستہ رضاکاروں نے کہا کہ وبائی مرض کے اس مشکل دور میں وہ غریب اور پسماندہ افراد کے لیے آئندہ بھی مدد کے لیے پیش پیش رہیں گے۔