ETV Bharat / state

Protest Against Irrigation Dept: کسانوں کا محکمۂ آبپاشی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 7:53 PM IST

ضلع بانڈی پورہ احتجاج کر رہے کسانوں نے دعویٰ کیا کہ واسی کھن، اندرکوٹ میں لفٹ اریگیشن اسکیم ناکارہ ہو چکی ہے۔ Farmers Protest in Sumbal۔ اگر لفٹ اسٹیشن کو چلنے کے قابل نہیں بنایا گیا تو سینکڑوں اراضی پر مشتمل کھیت خشک سالی جیسی صورتحال سے دوچار ہوں گے۔

Protest Against Irrigation Dept: کسانوں کا محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاج

شمالی کشمیر North Kashmir کے ضلع بانڈی پورہ کے اندرکوٹ، سوناری علاقے سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے سب ڈسٹرکٹ سمبل میں محکمۂ اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول کے خلاف احتجاج کیا۔ Farmers Protest Against Irrigation Department in Sumbal Bandipora احتجاج کر رہے کسانوں نے دعویٰ کیا کہ واسی کھن، اندرکوٹ میں لفٹ اریگیشن اسکیم ناکارہ ہے جب کہ موسم بہار کے ساتھ ہی کھیتی باڑی کا کام شروع ہوگیا ہے۔ Farmers Protest in Sumbal کسانوں نے محکمۂ آبپاشی کے خلاف نعرے بازے کرتے ہوئے واسی کھن، اندرکوٹ پمپ اسٹیشن کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ دھان کی فصلیں سیراب ہو سکیں۔

کسانوں کا محکمۂ آبپاشی کے خلاف احتجاج

کسانوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’اگر لفٹ اسٹیشن کو چلنے کے قابل نہیں بنایا گیا تو سینکڑوں اراضی پر مشتمل کھیت خشک سالی جیسی صورتحال سے دوچار ہونگے۔‘‘ Protest Against Irrigation Department in Sumbalانہوں نے محکمۂ اریگیشن کے ملازمین خصوصاً افسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’افسران موٹی تنخواہیں لیکر خوش ہیں، کھیتوں میں پانی پہنچ رہا ہے یا نہیں، انہیں اس سے کوئی غرض نہیں۔‘‘

دریں اثناء، محکمۂ ایریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول، سنبل سب ڈویژن کے ایگزیکٹیو انجینئر اقبال بزاز نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب ہی اریگیشن اسکیم کو فعال بنایا جائے گا۔ Protest in Sumbal انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ طویل عرصے سے خشک سالی کے باعث ندی نالوں خصوصاً دریائے جہلم میں پانی کی سطح کافی کم ہو چکی ہے جس کے سبب انہیں آبپاشی کی مناسب سہولیات فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سوناواری میں زمینداروں نے محکمہ آبپاشی کے خلاف احتجاج کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.