بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز نیرو گاؤں میں ایک کمسن بچی پیر پھسلنے کی وجہ سے دریا کشن گنگا میں جا گری۔تفصیلات کے مطابق 8 سالہ لڑکی جس کی شناخت اقرا بانو دختر محمد جمال میر کے بطور ہوئی، اپنے ہی گاؤں کے قریب کشن گنگا ندی میں پیر پھسلنے کی وجہ سے دریا میں ڈوب گئی۔اگرچہ مقامی لوگوں اور پولیس نے لڑکی کو بچانے لیے لیے فوراً ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم جب تک لڑکی کو دریا سے بازیاب کیا گیا، تب تک لڑکی نے دم توڑ دیا تھا۔پولیس نے طبی اور قانونی لووازمات پورے کرے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: شاہجہاں پور میں گڑھے میں ڈوبنے سے دو بچوں کی موت
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ نوجوان زندگی کی انمول نعمت کو چھوڑ کر موت کو گلے لگا رہے ہیں۔ جہاں خودکشی کی خبر سنتے ہی ہر ایک انسان غم میں ڈوب جاتا ہے وہیں اس انتہائی اقدام کے وجوہات کا پتہ لگانے میں غیرمعمولی دلچسپی بھی لیتا ہے۔ ایک رپوٹ کے مطابق ملک میں سالانہ ایک لاکھ 35 ہزار افراد خودکشی کرتے ہیں اور نوجوانوں میں خودکشی کے معاملات میں بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ اگرچہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں خودکشی کے واقعات نا کے برابر دیکھنے کو ملتے تھے لیکن گزشتہ برسوں میں یہاں بھی ان واقعات کا رجحان بڑھ رہا ہے۔