ETV Bharat / state

سونا واری: محرم الحرام کے پیشِ نظر انتظامات کا جائزہ - رہنمایانہ اصولوں

ضلع بانڈی پورہ کے سونا واری علاقے میں انتظامیہ کی جانب سے شیعہ آبادی والے علاقوں میں محرم الحرام کے پیشِ نظر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

سوناواری: محرم الحرام کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ

author img

By

Published : Aug 21, 2020, 7:29 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ضلع نوڈل افسر برائے محرم الحرام ڈاکٹر افتخار غازی نے سونا واری کے شیعہ آبادی والے علاقوں کا دورہ کر کے محرم کے پیشِ نظر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر افتخار غازی کے ہمراہ پولیس، محکمہ جل شکتی، پی ڈی ڈی کے علاوہ دیگر محکموں کی ٹیمیں بھی موجود تھیں۔

سوناواری: محرم الحرام کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ

انہوں نے جمعہ کو سونا واری کے مختلف دیہات کا دورہ کیا اور اس دوران وہاں مقامی انتظامیہ کمیٹیوں کے سربراہان سے بات کی۔ اس موقع پر لوگوں نے اپنے مسائل کے حوالے سے نوڈل افسر کو آگاہ کر کے محرم کے متبرک ایام کے دوران بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے پختہ اقدامات کرنے کی بھی گزراش کی۔

ڈاکٹر افتخار نے سونا واری کے مختلف علاقے جن میں اندرکوٹ، نوگام، ذالپورہ، شادی پورہ سمیت کئی علاقوں کا دورہ کیا اور محرّم الحرام کے سلسلے میں کی جا رہی تیاریوں اور اس میں انتظامیہ کی جانب سے کئے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ انتظامیہ ہر ممکن کوشش کرے گی کہ عزاداری کے ان ایام کے دوران بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے اس دوران عوام سے عزاداری کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے وضع کیے گئے رہنمایانہ اصولوں کی سختی سے پاسداری کرنے کی بھی تلقین کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.