ETV Bharat / state

دیہی ترقی کے ڈائریکٹر کا تعمیراتی کاموں کا جائزہ - قاضی سرور کا دورہ گریز

دیہی ترقی کے ڈائریکٹر قاضی سرور نے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز کے تین روزہ دورہ کے دوران گریز میں جاری متعدد تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔

Director of Rural Development reviews construction work at Gurez
دیہی ترقی کے ڈائریکٹر کا تعمیراتی کاموں کا جائزہ
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 10:35 PM IST

دیہی ترقی کے ڈائریکٹر قاضی سرور کا مرکز کے زیر انتطام جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقے گریز میں اپنا تین روزہ دورہ آج مکمل کیا۔

اپنے اس طویل دورے کے دوران قاضی سرور نے بکتور، تُلیل اور گریز کے پنچایتی بلاکوں میں جاری پروجیکٹوں کا معائنہ بھی کیا۔

دیہی ترقی کے ڈائریکٹر کا تعمیراتی کاموں کا جائزہ

اس دورے کے دوران تُلیل کے بی ڈی سی چیئرپرسن اعجاز راجہ نے ڈائریکٹر قاضی سرور کی جانب سے گریز اور تلیل کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ڈائریکٹر کے علم میں لائے گئے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد پائے تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کی جائے کیونکہ علاقے میں شدید برف باری کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو شدید پریشانیوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے ملازمین سے کہا کہ وہ عوام کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور لاپرواہی برتے والے ملازم کے خلاف ضابطے کے تحت کاروائی بھی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.