مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سریندر گاؤں میں سڑک کی خستہ حالی مقامی آبادی کے لئے پریشانی کا باعث ہے اور اس خستہ حال سڑک کی وجہ سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک پر ان کے لئے چلنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اس سڑک کو پی ایم جی ایس وائی اسکیم کے تحت مرمت کی جائے تاکہ انہیں مشکلات سے نجات مل سکے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سریندر گاؤں کے سرپنچ نے بتایا کہ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے کئی دفعہ اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ ان کے گاؤں کی اندرونی سڑکوں کی مرمت کی جائے تاہم ابھی تک مسئلہ کو حل نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کی حد بندی کمیشن کا اجلاس آج متوقع
انہوں نے کہا کہ اگر یہاں کی سڑک کی تعمیر ہوجاتی ہے تو مقامی لوگوں کو اس سے کافی حد تک راحت ملے گی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ سے گزارش کی ہے کہ وہ اس سڑک کی مرمت کے حوالے سے اقدامات اٹھائے تاکہ انہیں مشکلات سے چھٹکارا مل سکے۔