ETV Bharat / state

کورونا وائرس: ڈی آئی سی بانڈی پورہ کی جانب سے بیداری مہم کا آغاز - احتیاطی تدابیر سے آگاہ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں حالیہ دنوں کورونا وائرس کے متعدد مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

کورونا وارئس: ڈی آئی سی بانڈی پورہ کی جانب سے بیداری مہم کا آغاز

author img

By

Published : Jun 6, 2020, 7:17 PM IST

ڈسٹرکٹ انفارمیشن سنٹر (ڈی آئی سی) بانڈی پورہ نے ضلع بھر میں بیداری مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ عوام کو کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر بانڈی پورہ نے بتایا کہ قصبے میں ایک ماہ کے وقفے کے بعد مثبت معاملات میں تیزی سے اضافے کے بعد محکمہ نے عوام کو اس وبا سے بچنے کے لئے آگاہی مہم کا آغاز کیا۔

محکمہ کی جانب سے ریڈ زون اور بفر زون پر خصوصی توجہ کے ساتھ ضلع بھر میں آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔

آگاہی مہم کے دوران عوام کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا گیا وہیں ان سے گھروں کے اندر ہی رہنے کی اپیل کرتے ہوئے غیر ضروری طور گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تلقین کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم ایک مستقل عمل ہے اس سلسلے میں محکمہ کی ٹیمیں دور دراز دیہات کا دورہ کر رہی ہیں جہاں لوگوں کو کوویڈ 19 کے حوالے سے سماجی فاصلے برقرار رکھنے کے علاوہ دیگر احتیاطی تدابیر سے متعلق معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.