ETV Bharat / state

Ambulance Driver Saves Pregnant Woman ایمبولنس ڈرائیور کی حوصلہ افزا جرات، حاملہ خاتون کو پہنچایا اسپتال

اگرچہ ضلع انتظامیہ نے برف باری کی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم سڑکوں سے پر سے جمعہ کی صبح ہی برف ہٹانے کا کام شروع کیا تاہم دور دراز علاقہ جات میں ابھی بھی سڑکیں اور گلی کوچے برف سے ڈھکے ہوئے ہیں، اور لوگوں کو عبور و مرور میں سخت دشواریاں پیش آتی ہیں۔ Ambulance driver’s Timely Action Saves Pregnant Woman

ایمبولنس ڈرائیور کی حوصلہ افزا جرات، حاملہ خاتون کو پہنچایا اسپتال

author img

By

Published : Dec 31, 2022, 6:31 PM IST

ایمبولنس ڈرائیور کی حوصلہ افزا جرات، حاملہ خاتون کو پہنچایا اسپتال

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے ایک یہی علاقہ چونٹی مولہ میں درد زہ میں مبتلا ایک خاتون کو وقت پر اسپتال پہنچا کر ایچ ڈی ایف ڈرائیور نے قیمتی جان بچا کر مثال قائم کی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چونٹی مولہ علاقہ سے تعلق رکھنے والی ایک حاملہ خاتون کو ایمرجنسی میں اسپتال پہنچانے کی ضرورت پیش آئی تاہم سڑکوں پر قریب ایک فٹ برف جمی ہوئی تھی جس کے سبب سڑکوں پر سے ٹرانسپورٹ غائب تھا۔ Despite Bumpy and Skiddy roads Ambulance driver drives pregnant woman to hospital

محکمہ صحت میں کام کر رہے ایک ایچ ڈی ایف ڈرائیور، محمد امین، نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاملہ خاتون کو ایمبولسن میں بٹھا کر اسپتال پہنچایا، ڈرائیور کے ہمراہ طبی مرکز کے عملہ نے بھی حاملہ خاتون کو اسپتال پہنچانے میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ بے حد مشکل اور پھسلن بھرے راستے پر متعدد مرتبہ ہاتھوں سے انہیں برف ہٹانی پڑی تاہم وہ خاتون کو وقت پر ضلع اسپتال بانڈی پورہ پہنچانے میں کامیابی حاصل کرنے پر کافی خوش ہیں۔

اسپتال پہنچانے کے فوراً بعد حاملہ خاتون کا علاج و معالجہ شروع کیا گیا۔ ادھر، حاملہ خاتون کے اہل خانہ نے طبی مرکز خصوصاً ایمبولنس ڈرائیور کے جذبہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’محکمہ صحت کے عملہ کی بہادری کے سبب قیمتی جانیں بچ گئیں۔‘‘ وہیں انہوں نے ضلع انتظامیہ کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا: ’’ضلع انتظامیہ، سیاسی لیڈران محض الیکشن کے دوران ان دور دراز علاقوں کا رخ کرتے ہیں تاہم انتخابات ختم ہونے کے بعد واپس پلٹ کر بھی نہیں دیکھتے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ضلع انتظامیہ ٹاؤن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں برف ہٹانے کے علاوہ دیگر ترقیاتی کام انجام دیتی ہے، چونٹی مولہ جیسے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو انتظامیہ نے پس پشت ڈال دیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں :Pregnant lady Evacuated to hospital on JCB: حاملہ خاتون کو جے سی بی پر ہسپتال منتقل کیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.