ETV Bharat / state

ضلع بانڈی پورہ میں دو پولنگ مرکز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا مطالبہ

نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما مظفر شاہ نے کہا کہ ضلع بانڈی پورہ کے گرورہ انتخابی حلقے کے دو پولنگ مرکز پر اپنی پارٹی کے کارکنان نے قبضہ کرکے 18 سو ووٹوں میں سے زائد از 16 سو ووٹ اپنے حق میں ڈلوائے، اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ گرورہ کے دو پولنگ مرکز پر دوبارہ پولنگ ہونی چاہئے۔

awami national confrence vice president muzafar shah press conference
نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما مظفر شاہ
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 8:46 PM IST

جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما مظفر شاہ ایک پریس کا نفرنس کے دوران کہا کہ اپنی پارٹی نے بانڈی پورہ کے گرورہ انتخابی حلقے کے دو پولنگ مراکز پر قبضہ کرکے 18 سو ووٹوں میں سے زائد از 16 سو ووٹ اپنے حق میں ڈلوائے، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان پولنگ مراکز کے علاوہ ضلع میں قائم باقی تمام پولنگ مراکز پر شفاف پولنگ ہوئی۔

نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما مظفر شاہ

بتادیں کہ جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے اتوار کے روز پولنگ ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ گرورہ کے دو پولنگ بوتھوں پر دوبارہ پولنگ ہونی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا ’جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے ان مرکز پر چائے اسٹال لگائے تھے وہ لوگوں کو چائے پلاتے تھے اور ان سے ووٹر سلپس حاصل کرکے خود ہی اندر جا کر ووٹ ڈالتے تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی الیکشن کمشنر کو تحریری طور پر مطلع کیا ہے اور انہوں نے ان مراکز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے تھے لیکن اس کے باوجود بھی وہاں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا۔

مظفر شاہ نے کہا کہ ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ضلع افسروں اور وہاں موجود ایس او جی کے خلاف بھی قانون کے تحت کاروائی کی جانے چاہئے، اگر ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو ہم ہائی کورٹ کا رخ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.