ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی چیئرمین انتخابات: سیاسی کھیل جاری - DDC chairman elections

شمالی کشمیر کے دو اضلاع بانڈی پورہ اور بارہمولہ میں ہفتے کو ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کے انتخابات میں اول الذکر ضلع میں پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ نے دونوں عہدے حاصل کئے جبکہ آخرالذکر ضلع میں آزاد امیدوار نے چیئرپرسن کے عہدے کو اپنے نام کر لیا ہے۔

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی چیئرمین انتخابات

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 10:35 PM IST

صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں آزاد امیدواروں نے چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کے عہدوں پر قبضہ کر لیا۔ جبکہ راجوری، کشتواڑ اور رام بن اضلاع میں کورم کی کمی کے سبب انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ میں نیشنل کانفرنس کے امیدوار عبدالغنی بٹ، جنہوں نے نائید کھائی سمبل نسشت سے اپنی پارٹی کی امیدوار فردوسہ اختر کو شکست دی تھی، کو ڈی ڈی سی چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ فردوسہ اختر سابق ایم ایل اے بانڈی پورہ عثمان مجید کی اہلیہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ میں ڈی ڈی سی نائب چیئرپرسن کا عہدہ پی ڈی پی امیدوار کوثر شفیق نے حاصل کیا جنہوں نے گنستان سمبل ڈی ڈی سی نشست سے ایک آزاد امیدوار طاہر القادری کو ہرایا تھا۔

ضلع بارہمولہ میں آزاد امیدوار سفینہ بیگ کو ڈی ڈی سی چیئرپرسن منتخب کیا گیا ہے جبکہ پیپلز کانفرنس کے ثنا اللہ پرے نے نائب چیئرپرسن کا عہدہ حاصل کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سفینہ بیگ جنہیں اپنی پارٹی اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل تھی، نے دس ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کی حریف پی ڈی پی کی قرۃ البشیر نے صرف چار ووٹ حاصل کئے۔

نائب چیئرپرسن عہدے کے لئے دونوں امیدواروں ثنا اللہ پرے اور عرفان حفیظ لون نے سات سات ووٹ حاصل کئے جس کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے نائب چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

سفینہ بیگ نے چیئرپرسن کا عہدہ جیتنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا: 'جن لوگوں نے بھی ہمارے حق میں ووٹ دیا ہے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ ہمارے لئے یہ معنی نہیں رکھتا کہ آپ کس جماعت کے ساتھ وابستہ ہے۔ اس بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں ہوگا'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'ہم ہر بلاک میں رہنے والے لوگوں کے ساتھ انصاف کریں گے۔ چار اراکین نے میرے خلاف ووٹ ڈالا ہے۔ میں ان سے بھی کہنا چاہتی ہوں کہ میں بحیثیت چیئرپرسن انصاف کروں گی'۔

صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں آزاد امیدوار تنظیم اختر نے نو ووٹ حاصل کر کے چیئرپرسن کے عہدے پر کامیابی حاصل کی۔ ان کے حریف امیدوار کانگریس کی نازیہ غنی نے پانچ ووٹ حاصل کئے۔

ضلع پونچھ میں آزاد امیدوار محمد اشفاق نے نائب چیئرپرسن کے عہدے پر کامیابی حاصل کی ہے۔

صوبہ جموں کے راجوری، کشتواڑ اور رام بن اضلاع میں کورم کی کمی کے سبب انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں۔ گپکار اتحاد کا الزام ہے کہ ضلع راجوری میں جان بوجھ کر انتخابات کو ملتوی کیا گیا ہے۔

گپکار اتحاد کے ایک رکن نے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا: 'ہم نیشنل کانفرنس کے پانچ، کانگریس کے تین اور پی ڈی پی کا ایک سمیت نو اراکین صبح سے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں بیٹھے ہوئے تھے۔ پانچ دیگر اراکین یہاں پر نہیں آئے۔ ہم نے ضلع مجسٹریٹ صاحب سے کہا کہ ہم یہاں 66 فیصد ہیں اور آپ الیکشن کرائیں۔ لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا بلکہ ہمیں کھانا کھلایا، تین چار بار اندر اور باہر بٹھانے کے بعد کہا کہ میں غیر حاضر اراکین کے خلاف سمن نکالوں گا'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'یہ میں نے یہاں پر نیا قانون اور نیا طریقہ دیکھا ہے۔ مجھے سمجھ میں نہیں آیا کہ نو اراکین جن کے پیچھے ڈھائی لاکھ ووٹر ہیں کو نظرانداز کیوں کیا گیا'۔

گپکار اتحاد کے ایک اور رکن نے کہا: 'یہ بی جے پی والے جمہوریت کو جڑوں سے ہی کمزور کر رہے ہیں۔ یہ تو تاناشاہی ہے۔ یہ الیکشن کے ساتھ مذاق ہے'۔

ضلع مجسٹریٹ رام بن مسرت اسلام کے مطابق ضلع میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کے انتخابات کورم کی کمی کے سبب ملتوی کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: 'ضلع رام بن میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور وائس چیئرپرسن کے آج انتخابات ہونے والے تھے۔ ہم نے اس کی نوٹس 6 فروری کو نکالی تھی۔ کورم کی کمی کی وجہ سے انتخابات کو ملتوی کیا گیا ہے۔ انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان الگ سے کیا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.