ETV Bharat / state

JK Apni Party Convention in Hajan: حاجن، بانڈی پورہ میں اپنی پارٹی کا کنوشن

ڈی ڈی سی انتخابی نشست میں حال ہی میں جیت درج کرنے والی جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے حاجن (اے) سوناواری میں کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا۔ JK Apni party Convention in hajan Bandipora

author img

By

Published : Dec 14, 2022, 1:27 PM IST

حاجن، بانڈی پورہ میں اپنی پارٹی نے کیا کنوشن کا انعقاد

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں سوناواری علاقے کی حاجن (اے) ڈی ڈی سی انتخابی نشست پر حال ہی میں جیت درج کرنے کے بعد جموں کشمیر اپنی پارٹی نے حاجن علاقے میں ایک کنونشن منعقد کیا۔ کنونشن میں درجنوں پارٹی ورکران کے علاوہ مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ DDC by-election winner Apni Party Holds Convention in Bandipora

کنونشن کا انعقاد پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری کی سرپرستی میں منعقد ہوا جبکہ اجلاس میں پارٹی کے سینئر لیڈران بشمول غلام حسن میر اور عثمان مجید بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اپنی پارٹی لیڈران نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’یہ جماعتیں لوگوں کو مسئلہ کشمیر، 370، 35A اور دیگر بڑے دعوے کرکے دھوکہ دے رہی ہیں، اور لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش میں ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اب جموں و کشمیر کے لوگ باخبر ہوگئے ہیں اور دھوکہ دہی اور جھوٹ پر مبنی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔‘‘ DDC by-election winner Apni Party Holds Convention in hajan Bandipora

کنونشن کے دوران جموں و کشمیر اپنی پارٹی لیڈران نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ’’اپنی پارٹی لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرنے اور زمینی سطح پر عوام کو آسائش و آرام پہنچانا چاہتی ہیں اور آج ہر علاقے میں لوگ اپنی پارٹی کے ساتھ اسی وجہ سے شامل ہورہے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.