ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی - kashmir valley

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ترقیاتی کشمنر نے انتباہ دیا ہے کہ سرکاری اراضی پر قائم کردہ تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی
تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 9:19 PM IST

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ رویندر کمار نے جمعرات کے روز کہا کہ ضلع میں کاہ چرائی اور سرکاری اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے ریونیو افسران سے کہا ہے کہ جلد پاس زمین کو دوبارہ حاصل کیا جائے۔ رویندر کمار نے آج ولر جھیل کے قرب و جوار کے علاقوں کا دورہ کر کے وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد بیگ، تحصیلدار بانڈی پورہ روف اقبال اور ضلع کے دیگر اعلی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کمار نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کریں اور جلد سے جلد زمین پر قبضہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا جائے گا جنہوں نے سرکاری اراضی پر تجاوزات کرکے جاری لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف مقامات پر تجاوزات کی نشاندہی کرنے کے لیے افسران کو پہلے ہی ہدایت کی جاچکی ہے اور زمین کو دوبارہ حاصل کرنے کا عمل پہلے ہی شروع کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.