ETV Bharat / state

DC Bandipora Visits Flood Prone Areas: ڈی سی بانڈی پورہ کا اجس، سمبل کا دورہ

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے بدھ کو اجس تحصیل اور سمبل سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ DC Bandipora Visits Flood Prone Areasدورے کے دوران انہوں نے مسلسل بارشوں کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈی سی بانڈی پورہ کا اجس، سمبل کا دورہ
ڈی سی بانڈی پورہ کا اجس، سمبل کا دورہ
author img

By

Published : Jun 23, 2022, 2:27 PM IST

بانڈی پورہ: ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع کے اجس اور سمبل کے علاقوں کا دورہ کیا۔ DC Bandipora Visits Ajas and Sumbal انہوں نے موسلادھار بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور پانی جمع ہونے کے حوالے سے سخت چوکسی رکھیں۔

ڈی سی بانڈی پورہ کا اجس، سمبل کا دورہ

ڈاکٹر اویس نے دریائے جہلم اور دیگر ندی نالوں میں پیدا شدہ سیلابی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ DC Bandipora Visits Flood Prone Areas of ajas and Sumbalاس موقع پر اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران نے انہیں بتایا کہ ’’لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘‘ افسران کا مزید کہنا تھا کہ ندی نالوں میں جن مقامات پر باندھ کمزور ہیں ان مقامات کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہیں۔

افسران نے مزید کہا کہ متعدد مقامات پر باندھ کی مرمت بھی کی جا چکی ہے جبکہ تمام آبی ذخائر کی مسلسل نگرانی رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے اضافی ریت کے تھیلے بھی رکھے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.