ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: عید کے موقع پر کووڈ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین - کورونا مخالف ٹیکے

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے عوام سے عید الاضحی کے مقدس موقع پر وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے نماز عید مقامی مساجد میں ادا کرنے کی اپیل کی۔

بانڈی پورہ: عید کے موقع پر کووڈ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 7:17 PM IST

ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے بانڈی پورہ کے لوگوں سے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔

بانڈی پورہ: عید کے موقع پر کووڈ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین

انہوں نے عوام سے انتظامیہ کی جانب سے عید کے حوالے سے جاری کیے گئے احکامات کی پابندی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’عید نماز کے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ لوگوں کو مقامی مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔‘‘

ڈی سی بانڈی پورہ نے عوام سے غیر ضروری طور بھیڑ بھاڑ جمع کرنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔

مزید پڑھیں؛ بانڈی پورہ: پانی کے لیے ڈیڑھ کلو میٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے

ویکسینیشن کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ ضلع میں 45برس سے زائد عمر کے افراد کا ویکسینیشن عمل پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ 18سال سے زائد عمر کے 45ہزار افراد کو کورونا مخالف ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے عوام خصوصا نوجوانوں سے از خود سامنے آکر کورونا مخالف ویکسین کی خوارک لینے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.