ETV Bharat / state

DC Bandipora on Covid 19 Scenario: 'انتظامیہ کورونا کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار' - بانڈی پورہ کورونا وائرس

ڈی سی بانڈی پورہ DC Bandipora Press Briefing on Covid 19 situation نے ضلع میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بانڈی پورہ میں فعال کیسز کی تعداد 85 ہے جن میں سے صرف دو مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

انتظامیہ کووڈ 19 کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار: ڈی سی بانڈی پورہ

author img

By

Published : Jan 15, 2022, 7:29 PM IST

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد DC Bandipora Press Briefing on Covid 19 situation نے ضلع بانڈی پورہ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ضلع انتظامیہ وبائی مرض کے حوالے سے کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔‘‘ تاہم ڈی سی بانڈی پورہ نے وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے لوگوں سے تعاون طلب کیا ہے۔

انتظامیہ کووڈ 19 کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار: ڈی سی بانڈی پورہ

ڈی سی بانڈی پورہ نے ضلع میں کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے پریس بریفنگ Corona Cases in Bandiporaکے دوران کیا کہ ’’ضلع میں 85 مثبت فعال کیسز ہیں جن میں صرف دو مریض ہسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ضلع میں گزشتہ دو ہفتوں سے مثبت کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔

مزید پڑھیں: DC Bandipora Reviews Covid Situation: ڈی سی بانڈی پورہ نے کورونا کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا مثبت کیسز میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے روزانہ کی جانچ کو تیز اور دوگنا کر دیا گیا ہے تاکہ مثبت کیسز کی فوری طور نشاندہی کی جا سکے۔ ڈی سی نے مزید کہا کہ ’’اگر ضرورت پڑی تو روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے کورونا ٹیسٹ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔‘‘

ڈی سی بانڈی پورہ نے ویکسینیشن کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بیشتر آبادی کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے وہیں اب اضافی ڈوز دی جا رہی ہے۔ ڈی سی نے 15سے 17برس کی عمر کے نوجوانوں کے والدین سے اپنے بچوں کا ویکسینیشن کرانے پر بھی زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.