عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی انتظامیہ نے گاؤں سطح پر عوام میں آگاہی مہم کے تحت مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دیں۔
تشکیل دی گئی کمیٹیاں گاؤں اور بلاک سطح کی مانیٹرنگ کمیٹیاں بلاک ڈویلپمنٹ افسران کی نگرانی میں کام کریں گی۔ تشکیل دی ہوئی کمیٹیاں پروٹیکشن گیئر کٹس سے لیس رہیں گی۔
مانیٹرنگ کمیٹیاں مختلف دیہات میں آگاہی پروگرام منعقد کریں گی اور ضلع انتظامیہ کو روزانہ رپورٹ کیا جائے گا۔ یہ کمیٹیاں کوویڈ19 کے پھیلائو کو روکنے کے لیے جاری کئے گئے رہنمایانہ اصول - ماسک پہننا، سماجی دوری برقرار رکھنا اور صفائی ستھرائی کا لحاظ - رکھنے سے متعلق تمام حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی اور انتظامیہ کو رپورٹ کریں گی۔
اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ رویندر کمار کی جانب سے بلائی گئی ایک میٹنگ کے دوران کووڈ19 کے پھیلائو کو روکنے سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد میر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بانڈی پورہ ریاض احمد بیگ، سب ڈویژنل مجسٹریٹ سمبل ڈاکٹر بشیر احمد لون، سی ایم او بانڈی پورہ ڈاکٹر بشیر احمد خان، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر بانڈی پورہ جہانگیر آخون کے علاوہ بلاک ڈیولپمنٹ افسر نے شرکت کی۔