ETV Bharat / state

کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، لاپرواہی دوبارہ مشکل میں ڈال سکتی ہے: ڈاکٹر اویس احمد - डॉ. ओवैस अहमद

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے میڈیا کو ضلع میں کووڈ کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ وبائی مرض کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنے کا ہدایت دی۔

dr owais ahmed
ڈاکٹر اویس احمد
author img

By

Published : Oct 8, 2021, 10:48 PM IST

ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ وبائی مرض کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور کوئی بھی لاپرواہی دوبارہ مشکل میں ڈال سکتی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ وبائی مرض سے لڑنے کے صرف دو طریقے ہیں۔ رہنمایانہ اصولوں پر عمل کرنا اور ویکسین لگوانا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ماسک کا استعمال کرتے ہوئے، سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اور ذاتی تحفظ کو یقینی بنا کر رہنما خطوط کی پیروی کرتے رہیں۔ انہوں نے مزید لوگوں سے کہا کہ وہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور شادی کی تقریبات میں کم سے کم شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ وائرس سے بچ سکیں۔

ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ پچھلے کئی ہفتوں سے ایکٹیو مثبت کیسز کی تعداد 30 سے ​​40 تک ہے جو یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ وائرس اب بھی موجود ہے اور کوئی بھی لاپرواہی تباہ کن صورتحال کا باعث بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

اننت ناگ: 18 برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کا ویکسینیشن مکمل

ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ انفیکشن میں کسی بھی قسم کے اضافے کو روکنے کے لیے کووڈ مناسب رویہ اور ایس او پیز انتہائی ضروری ہیں تاکہ وائرس کو دور رکھا جائے اور اس کے پھیلاؤ کو مزید کم کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.