شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بانڈی کے سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والی نو منتخب کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ’’کنٹریکٹر ایسوسی ایشن، سوناواری‘‘ کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔
سوناواری کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن نے حال ہی میں نئی باڈی تشکیل دی اور اتوار کو ڈاک بنگلہ، سمبل Dak Bunglow Sumbalمیں حلف برداری تقریب منعقد Contractors Association, Sonawari Oath taking Ceremonyـکی گئی۔
انہوں نے اس موقع پر سنٹرل کنٹریکٹر کوارڈی نیشنکمیٹی کے اراکین کو بھی مدعو کیا تھا جن کی موجودگی میں حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔
ڈاک بنگلہ سمبل میں منعقد ہوئی تقریب میں ٹھیکہ داروں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سینٹرل کنٹریکٹرز کوارڈی نیشنکمیٹی کے چیئرمین فاروق احمد ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کمیٹی کشمیر بھر کے تمام کنٹریکٹرز کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے گی۔‘‘
- مزید پڑھیں: Contractors Protest in Handwara: ٹھیکہ داروں کا احتجاج، واجب الادا رقومات واگزار کرنے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹرز کو مختلف سرکاری محکمہ جات میں کئی مسائل کا سامنا ہے جن پر بیوروکریسی کا غلبہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تشکیل دی گئی کمیٹی حکام کے ساتھ ٹھیکہ داروں کے مسائل پر بات چیت کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں وہ تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔