ETV Bharat / state

ضلع بانڈی پورہ میں کنٹیجنٹ پیڈ ورکرز کا احتجاج - لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ

مختلف اسکولوں میں برسوں سے کام کر رہے سی پی ڈبلیوز (contingent paid workers) نے پیر کو منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ کے باہر احتجاج کیا۔

ضلع بانڈی پورہ میں کنٹیجنٹ پیڈ ورکرز کا احتجاج

author img

By

Published : Jun 28, 2021, 7:58 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پیر کو درجنوں سی پی ڈبلیوز (contingent paid workers) نے احتجاج کرتے ہوئے انہیں منیمم ویجز ایکٹ (Minimum wages Act) کے زمرے میں شامل کرکے انکی ماہانہ اجرتوں میں اضافہ کرنے اور رکی پڑی اجرتوں کو واگزار کرنے کی مانگ کی۔

ضلع بانڈی پورہ میں کنٹیجنٹ پیڈ ورکرز کا احتجاج

سی پی ڈبلیوز یونین سے وابستہ درجنوں مرد و زن نے احتجاج کے دوران ان سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی مانگ کی۔

احتجاج کر رہے سی پی ڈبلیوز نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 12ہزار سے زائد افراد انتہائی کم اجرتوں پر محکمہ تعلیم میں دہائیوں سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے کئی بار ’’منیمم ویجز ایکٹ‘‘ لاگو کرکے انکی اجرتوں میں اضافہ کیے جانے کا وعدہ کیا گیا تاہم انکے مطابق آج تک ان سے کیے گئے وعدے وفا نہیں کیے گئے۔

مزیع پڑھیں: 'کان کنی پر عائد پابندی ہٹائی جائے یا لوگوں کو متبادل روزگار فراہم کیا جائے'

احتجاج کر رہے مرد و زن نے محکمہ تعلیم خصوصاً لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ سے انکے دیرینہ مطالبات کو پورا کیے جانے کی مانگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.