ملک نوری ضلع بانڈی پورہ میں گزشتہ کئی برس سے سب سے زیادہ پیداوار پیدا کرنے والی خاتون ہے اور اس کام میں محکمہ ابریشم نے بھی اس کے فروغ کے لیے وقتاً فوقتاً مالی تعاون بھی فراہم کیا۔
ملک نوری میں یہ اہل اور ہمت ہے کہ وہ خود درختوں پر چڑھ کر ان ریشم کے کیڑوں کے لیے پتے کاٹ کر لاتی ہیں۔
اس بڑھاپے میں بھی ملک نوری بڑی خوش اسلوبی، محنت اور لگن سے اس کام کو بخوبی انجام دیتی آرہی ہیں۔
وہیں یہ بزرگ خاتون آج کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے جو ان پڑھ اور عمر رسیدہ ہونے کے باوجود بھی اپنے گھر کے اندر اپنی روزی روٹی اچھی طرح کمالیتی ہیں۔
بزرگ خاتون نے تمام نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ 'وہ سرکاری نوکریوں کے پیچھے اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے خود کا کاروبار شروع کریں جس سے وہ کسی کا محتاج نہیں بنیں گے اور ساتھ ساتھ اپنی تقدیر بدل سکیں گے۔
ابریشم کے ضلع افسر عبد القیوم پیر کا کہنا ہے کہ 'ملک نوری گزشتہ کئی برس سے محکمہ کے مشوروں سے اپنی یونٹ اچھی طرح چلا رہی ہے اور گزشتہ برس سب سے زیادہ پیداوار پیدا کرنے والی پہلی خاتون بن گیں ہیں'۔