لاک ڈاؤن کے چلتے جہاں عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے وہیں ضلع انتظامیہ سمیت کئی سرکاری و غیر سرکاری ادارے اس وقت عوام الناس کو راحت پہنچانے کے لیے سامنے آ رہے ہیں۔
ضلع بانڈی پورہ میں سی آئی ایس ایف نے ضرورت مندوں کے لیے خیر سگالی جذبے کے تحت کھانے پینے کی اشیاء کے ایک سو بیگ ضلع انتظامیہ کو فراہم کیے۔
کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈائون کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے اور مسلسل لاک ڈاؤن کے چلتے جہاں یومیہ اجرت پر کام کر رہے مزدور و کاریگر اور نجی اداروں میں کام کر رہے ملازمین کا روزگار بری طرح متاثر ہوا ہے وہیں انتظامیہ اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے ایسے افراد کے لیے اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
سی آئی ایس ایف کے اس اقدام کی ضلع انتظامیہ نے کافی سراہنا کی ہے۔