شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں چنار فُٹبال کپ اختتام پزیر ہوا- تحصیل حاجن سوناواری کے وِجپارہ علاقے میں ایک ہفتے سے جاری فٹ بال ٹورنامنٹ "چنار فٹبال پریمیر لیگ" کا فائنل میچ آج کھیلا گیا اور اس کے ساتھ ٹورنامنٹ اختتام کو پہنچا۔
فوج کی 13 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے منعقد کئے گئے اس ٹورنامنٹ میں بانڈی پورہ، گاندربل اور بارہمولہ اضلاع کی سولہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ تاہم فائنل مقابلے میں ونگی پورہ ٹیم اور وہاب فٹبال کلب حاجن پہنچی اور دونوں نے فائنل مقابلے کے لئے کافی محنت اور لگن کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی-
بانڈی پورہ: چنار پریمیر لیگ اختتام پزیر - JAMMU AND KASHMIR
حاجن کی ٹیم نےحیرت انگیز دو گول داغے اور وانگی پورہ پر برتری حاصل کرلی۔ ٹیم نے دوسرے ہاف میں چنار فٹبال پریمیر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا اور ونگی پورہ ٹیم کو 4-1 سے شکست دی-