ETV Bharat / state

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار طلیل دورے پر

اکشے کمار نے آج دوپہر نیرو گاؤں کا دورہ کرنے کے بعد اسکول کی عمارت کی تعمیر کے لئے 1 کروڑ کا عطیہ دیا۔ نیورو گاؤں گریز سیکٹر کی دور دراز طلیل وادی میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع ہے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار بانڈی پورہ کے تلیل دورے پر

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 12:56 PM IST

Updated : Jun 17, 2021, 3:56 PM IST

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے جمعرات کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی وادی گریز میں لائن آف کنٹرول سے متصل طلیل کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے ایک اسکولی عمارت کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔

اداکار آج دوپہر بارہ بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ طلیل کے نیرو گاؤں پہنچے۔ جہاں انہوں نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ رقص بھی کیا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار تلیل دورے پر

واضح رہے اکشے کمار کی فلم 'بیل باٹم' بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ ریلیز سے قبل انہوں نے کشمیر کے سرحدی علاقہ کا دورہ کیا۔

سپر اسٹار نے آج دوپہر نیرو گاؤں کا دورہ کرنے کے بعد اسکول کی عمارت کی تعمیر کے لئے 1 کروڑ کا عطیہ دیا۔ نیورو گاؤں گریز سیکٹر کی دور دراز طلیل وادی میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع ہے۔

واضح رہے کہ وادی گریز سردیوں میں پوری دنیا سے چھ ماہ کے لیے کٹ کر رہ جاتی ہے جس سے وہاں کے عوام اور فوج کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Last Updated : Jun 17, 2021, 3:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.