مختار احمد نے کہا ہے کہ موسم سرما کے دوران گریز علاقے کا رابطہ جموں و کشمیر سے مکمل طور پر منقطع ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا موسم سرما کے دوران رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو از حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم وہ ضلع انتظامیہ خاص کر ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کے بے حد مشکور ہیں کہ جنہوں نے عوامی مطالبات کے بعد بگتور بلاک کے لئے بھی فضائی سروس کا اہتمام کیا ہے-
ڈل اور وولر جھیل سے کیوں ہورہی ہیں مچھلیاں غائب؟
مختار احمد نے کہا ہے کہ اس طرح سے اس علاقے کے لوگوں کو بہت زیادہ آسانی فراہم ہوگی خصوصاً یہاں مریضوں کو علاج و معالجے کے لیے بانڈی پورہ یا سرینگر بآسانی منتقل کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ اویس احمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔