بانڈی پورہ: ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے میں گنستان گاؤں کی رابطہ سڑک کافی خستہ حال ہو چکی ہے۔ مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کہ گنستان سے شادی پورہ، سوناواری تک جانی والی سڑک خستہ حالی کی شکار ہے اور اس پہ جگہ جگہ بڑے اور گہری گڑھے ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مرور و عبور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Ganastan Link Road in shambles Residents Demand Macadamisation
گنستان علاقے کے باشندوں کے مطابق برسوں پہلے اس سڑک کی میگڈمائزیشن انجام دی گئی تھی جو اب کئی مقامات پر اکھڑ چکی ہے اور جگہ جگہ اس پر گہرے گڑھے بن چکے ہیں۔ اور برفباری یا بارش ہوتے ہی ان گڑھوں میں پانی اور کیچڑ بھر جاتا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو چلنے پھرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی اذیتوں کا سامنا رہتا ہے۔
قابل ذکر ہے گنستان رابطہ سڑک کئی دیہات کو زمینی لحاظ سے آپس میں جوڑتی ہے اور اس معنوں میں یہ کافی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ سڑک شادی پورہ، ترگام، کاوہ پورہ اور گنستان جیسے دیہات کو آپس میں جوڑتی ہے اور اس پر روزانہ سینکڑوں گاڑیاں گزرتی ہیں۔ گنستان کے متعدد رہائشیوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ سڑک کئی برسوں سے خستہ حالت میں پڑی ہوئی ہے لیکن انتظامیہ اس معاملے میں کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگوں نے متعدد مرتبہ متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں یہ بات لائی تاہم سڑک کی مرمت یا میگڈمائزیشن کے حوالہ سے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
مزید پڑھیں: Dilapidated Roads in Bemina بمنہ میں خستہ حال سڑکوں کی مرمت و ڈرینیج سسٹم کو درست کرنے کا مطالبہ
مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ اس سڑک کی ترجیحی بنیادوں پر مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔