ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: حاجن علاقے میں خشک سالی سے کسان پریشان - بانڈی پورہ کے حاجن علاقے

بنگِن تار کے مقام پر نصب آبپاشی واٹر پمپ سے پچھلے پندرہ روز سے پانی کی سپلائی بند ہے۔

Bandipora
Bandipora
author img

By

Published : Aug 12, 2020, 2:24 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں کسانوں کو دھان کی فصل کے لئے آبپاشی کا پانی کچھ عرصے سے دستیاب نہیں ہو رہا ہے۔ اس وجہ سے نہ صرف یہ کسان کافی پریشان ہیں بلکہ پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں کنال اراضی پر کاشت کی گئی دھان کی فصل کے خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

بانڈی پورہ: حاجن علاقے میں خشک سالی سے کسان پریشان

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بنگِن تار کے مقام پر نصب آبپاشی واٹر پمپ سے پچھلے پندرہ روز سے پانی کی سپلائی بند ہے جس وجہ سے مزید دو آبپاشی پمپ بھی بےکار ہوگئے ہیں اور یوں کسانوں کو اس وقت آبپاشی کے لئے پانی دستیاب نہیں ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر انھیں اس وقت پانی فراہم نہیں ہوا تو ان کی دھان کی فصل تباہ ہوسکتی ہے۔

ادھر محکمہ اری گیشن کا کہنا ھے کہ خُشک سالی کی وجہ دریائے جہلم میں پانی کی سطح کا کم ہونا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے باعث کچھ مقامات پر پانی کی سپلائی متاثر ہوگئی ہے۔ تاہم محکمے کا مزید کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنی طرف سے مسلسل کوشش کر رہا ہے۔

ظاہر ہے محکمہ کو محض دلیل سے کام نہیں چلانا ہوگا بلکہ عملی سطح پر کام کر کے علاقے میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا ورنہ ضلع میں زراعت کی کمی سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.