ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: سب سینٹرآج بھی مکمل ہونے کا منتظر

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایک پہاڑی گاؤں سریندر میں کئی سال قبل ایک سب سینٹر کی عمارت تعمیر کی گئی- آج جب کہ 6 سال کا عرصہ گزر چکا ہے یہ عمارت ابھی بھی تکمیل کے لئے منتظر ہے-

bandipora-years-on-sub-centre-awaits-completion-in-sirinder-village
بانڈی پورہ: آج بھی سب سینٹر مکمل ہونے کا منتظر
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 1:02 PM IST

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر اس وقت دور دراز علاقوں میں طبی نظام کو مضبوط کرنے کے لئے کوشش کی گئی تو آخر کیوں 6 سال بعد بھی اس عمارت پر کام مکمل نہیں ہوسکا ہے۔ مقامی لوگوں کی طبی سہولیات کو لیکر آج بھی اُنہیں مسائل کا سامنا ہے، جو آج سے 6 برس قبل درپیش تھے- ادھر اس عمارت کی حالت دن بہ دن بگڑ رہی ہے اور یہ خستہ حالی کا شکار ہورہی ہے-

ویڈیو

سریندر گاؤں کے سرپنچ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس عمارت کو اگر سرکار کو تعمیر نہیں کرنا تھا تو اُس وقت اس ہیلتھ سنٹر کی عمارت کے نام پر ڈھنڈورا کیوں پیٹا گیا اور اتنا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی کیوں اس کو مکمل نہیں کیا جارہا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:بانڈی پورہ: نقل مکانی کرنے والے افراد کا سروے شروع

انہوں نے ضلع انتظامیہ اور لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اس کی طرف توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے اور اس مسئلے کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.