ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: دھان کے کھیتوں میں پانی کی قلت، فصلیں تباہی کے دہانے پر - بجلی کی عدم دستیابی

ضلع بانڈی پورہ کے مختلف دیہاتوں کے کسان پانی کی قلت کے سبب پریشان ہیں۔ کسانوں نے متعلقہ حکام سے سینچائی کا معقول انتظام کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بانڈی پورہ: دھان کے کھیتوں میں پانی کی قلت، فصلیں تباہی کے دہانے پر

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 7:08 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کئی دیہات میں دھان کے کھیتوں میں پانی کی قلت کے سبب فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔

بانڈی پورہ: دھان کے کھیتوں میں پانی کی قلت، فصلیں تباہی کے دہانے پر

کسانوں کا کہنا ہے کہ دھان کے کھیتوں میں پانی کی شدید قلت کے باعث پنیری سوکھ جائے گی جس سے ان کی پوری فصل تباہ ہو جائے گی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی کسانوں نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے دھان کی پنیری لگائی ہے اور ان دنوں فصلوں کو پانی کی اشد ضرورت ہے تاہم سینچائی کا معقول انتظام نہ ہونے کے سبب زمین خشک ہو رہی ہے جسکی وجہ سے فصلوں کے تباہ ہونے کا خدشہ لاحق ہے۔

ضلع بانڈی پورہ میں سوناواری علاقے کے نیسبل، شگن پورہ، شلوت، ونگی پورہ، گامرو، گنڈ سمیت کئی دیہات میں کسانوں کو پانی کی شدید قلت کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کے مطابق اگر کھیتوں کو جلدی پانی نہیں پہنچایا گیا تو فصلیں سوکھ جائیں گی۔

ادھر اس سلسلے میں میکنینل اری گیشن محکمہ کے ایگزیکٹو انجینئر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بجلی کی عدم دستیابی کے سبب انہیں بھی سینچائی کے لیے پانی مہیا کرانے میں دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جس علاقے میں کھیتوں کے سوکھ جانے کا خدشہ لاحق ہے وہاں جنگی بنیادوں پر سینچائی کا انتظام کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.