بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سنبل سوناواری میں پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے "تھانہ دوس" کا اہتمام کیا گیا Thana Divas Organised in Bandipora sumbal sonawari جہاں کثیر تعداد میں عام لوگوں نے شرکت کی۔ بانڈی پورہ پولیس کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں سوناواری علاقے سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں اور پنچ سرپنچوں کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ اجلاس ایس ڈی پی او سمبل سریندر موہن کی صدارت میں منعقد ہوا جن کے ہمراہ پولیس تھانہ سمبل کے ایس ایچ ظہور احمد بھی موجود تھے۔
اس دوران پولیس نے بتایا کہ مختلف سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے باہمی تال میل کی ضرورت ہے اور ان سماجی برائیوں کا خاتمہ تبھی کیا جاسکتا ہے جب عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہوں گے۔ اس کے علاوہ پولیس نے شرکا کو یقین دلایا کہ بانڈی پورہ پولیس منشیات اور دیگر معاشرتی جرائم کے خاتمے کے علاوہ امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ان علاقوں کے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرے گا'۔