شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل قصبہ میں میونسپل انتظامیہ کی جانب سے لوگوں میں کوڑے دان تقسیم کیے گئے تاکہ لوگ آس پاس کوڑا کرکٹ پھینکنے کے بجائے کوڑے دان کا استعمال کریں۔
سمبل میونسپل انتظامیہ کی جانب سے علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے کی گئی پہل کے تحت لوگوں میں کوڑے دان تقسیم کئے گئے، نیز انہیں روزانہ ڈسٹ بن استعمال کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔
اس کے علاوہ میونسپل انتظامیہ نے سٹریٹ لائٹس اور ریڑیاں بھی تقسیم کیں تاکہ علاقے کو گندگی سے صاف رکھنے کے علاوہ خوبصورت بھی بنایا جائے۔
سمبل میونسپل کمیٹی کے دفتر پر اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران سمبل میونسپل کمیٹی کے دائرہ اختیار میں آنے والے الگ الگ وارڈز سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو یہ اشیاء فراہم کی گئیں۔
مزید پڑھیں: بانڈی پورہ میں 45برس سے زائد عمر کی صد فیصد آبادی کا ویکسیشن ہدف مکمل
اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ٹریڈیرس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ وہ میونسپل کمیٹی سمبل کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے علاقے کو مزید صاف ستھرا بنانے کے لئے کوڑے دان تقسیم کئے۔
انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ گھروں کے اندر صفائی کا خیال رکھتے ہیں لیکن وہ گھر کا سارا کچرا باہر پھینکتے ہیں جس کی وجہ سے گلی کوچوں اور چوراہوں پر گندگی پھیل جاتی ہے۔