لڑکیوں میں سلائی کے ہنر کو فروغ دینے اور ’’اپنی مدد آپ‘‘ کے تحت روزگار کے مواقع پیدہ کرنے کے لئے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی قصبہ گریز کے مارکوٹ گاؤں میں ’’اڑان سلائی مرکز‘‘ کا افتتاح کیا گیا۔ سلائی مرکز کا افتتاح مقامی خاتون سرپنچ گل ناز بیگم نے کیا۔
قابل ذکر ہے کہ گریز ایک سرحدی علاقہ ہے اور موسم سرما کے دوران اس کا زمینی رابطہ وادی کشمیر سے منقطع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے یہاں اس طرح کے مواقع بہت محدود ہیں اور اس تناظر میں یہاں کی خواتین کو با اختیار بنانے کی فوج کی یہ کاوش مقامی لوگوں کے مطابق کافی اہمیت کی حامل ہے۔
مزید پڑھیں؛ بانڈی پورہ: حاجن، سوناواری میں سومو ڈرائیوروں کا احتجاج
فوج کے اس اقدام کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے تاکہ سخت سردیوں کے دوران وہ اپنے لئے اضافی آمدنی کا انتظام کر سکیں۔