ETV Bharat / state

بانڈی پورہ : رہائشی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے عوام پریشان

مقامی لوگوں نے علاقے میں پانی کی نکاسیِ کے لئے مناسب ڈرینیج نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا-

protest
protest
author img

By

Published : Apr 7, 2021, 8:32 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے عشمقام سوناواری علاقے میں حالیہ دنوں ہوئی بارشوں کے سبب پانی جمع ہونے کی وجہ سے مقامی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-

مقامی لوگوں نے علاقے میں پانی کی نکاسیِ کے لئے مناسب ڈرینیج نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا -

رہائشی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے عوام پریشان

مظاہرے میں شامل مرد و خواتین نے مطالبہ کیا 'عشمقام علاقے میں پانی کی نکاسی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ پورے علاقے میں جمع پانی کی وجہ سے لوگوں کو روز مرہ کے کاموں میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے'۔

مقامی لوگوں نے بتایا 'انہیں روزانہ کی بنیاد پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہاں پر جمع پانی سے بیماریوں کے امکانات ہیں اور اس کے علاوہ لوگوں کو اس وجہ سے شدید مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے-

یہ بھی پڑھیے
'غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 90 فیصد کمی'

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک تو پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور اس کے علاوہ علاقے میں مناسب ڈرینیج سسٹم تیار کیا جائے تاکہ مستقبل میں بھی جب بارشیں ہوں تو پانی سڑکوں پر جمع نہ ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.