ETV Bharat / state

شبانہ آتشزدگی میں رہائشی مکان، گئو خانہ خاکستر

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں شبانہ آتشزدگی میں ایک رہائشی مکان سمیت ایک گئو خانہ خاکستر ہو گئے۔

شبانہ آتشزدگی میں رہائشی مکان، گئو خانہ خاکستر
شبانہ آتشزدگی میں رہائشی مکان، گئو خانہ خاکستر
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 1:39 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے کلوسہ علاقے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان سمیت گئو خانہ خاکستر ہو گئے، جبکہ تین دیگر مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب سیف الدین گنائی کے مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً مکان سمیت گئو خانہ اور تین دیگر مکانات کو بھی اپنی چپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آگ کی واردات میں سیف الدین کا مکان پوری طرح تباہ ہو گیا جبکہ دیگر تین مکانات کو بھی جزوی طور نقصان پہنچا ہے۔

آگ کی خبر موصول ہوتے ہی گرچہ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ نے جاے واردات پر پہنچ کر آگ کو قابو میں کر لیا، تاہم اس دوران ایک رہائشی مکان اور گئو خانہ مکمل طور خاکستر ہو گئے۔

پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق آگ کی واردات میں لاکھوں کی املاک خاکستر ہونے کے علاوہ سیف الدین گنائی کا کنبہ بے گھر ہو گیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرہ کنبے کی بازآبادکاری کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.