ضلع بانڈی پورہ میں کُلہامہ دیہات کی رابطہ سڑک عوام کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ بانڈی پورہ تحصیل سے منسلک اس گاؤں کی اندرونی سڑک انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے جس کی وجہ سے مقامی باشندوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سڑک پر جگہ جگہ بڑے اور گہرے گھڑے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے سڑک پر چلنا دشوار کن ہوتا جا رہا ہے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ خستہ حال سڑک کے باعث نہ صرف راہگیروں بلکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خستہ حال سڑک بارشوں اور برفباری کے دوران جھیل کا منظر پیش کرتی ہے، جبکہ خشک موسم میں اٹھنے والا گرد و غبار مقامی آبادی کے لیے باعث عذاب بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں؛ کولگام: خستہ حال سڑک کی مرمت کرنے کا مطالبہ
مقامی باشندوں نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کئی دفعہ انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمہ کو سڑک کی خستہ حالی کے بارے میں آگاہ کیا تاہم انکے مطابق عوام کو راحت پہنچانے کی سبھی درخواستوں کو نظر انداز کیا گیا۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ سے رابطہ سڑک کی مرمت اور میگڈمائزیشن کا بھی مطالبہ کیا۔