ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں 5 قمار باز گرفتار - police arrested 5 gamblers

ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے چھاپے کے دوران پانچ قمار بازوں کو داؤ پر لگائی گئی رقم سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بانڈی پورہ میں 5قمار باز گرفتار
بانڈی پورہ میں 5قمار باز گرفتار
author img

By

Published : Jul 27, 2021, 8:33 PM IST

بانڈی پورہ پولیس نے سماجی برائیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایک مخصوص اطلاع پر ضلع کے تہرگام، شادی پورہ میں قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر پانچ قمار بازوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق چھاپے میں 5 قمار بازوں کو دائو پر لگائی گئی رقم اور تاش کے پتوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت ریاض احمد ڈگہ، مختار احمد میر، ساکنان شادی پورہ، عارف احمد بٹ، اظہر محمود بٹ اور فیاض احمد وگے ساکنان تہرگام کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: خاتون کو ہسپتال میں بند کرنے سے متعلق کارروائی کی جائے گی

پولیس نے مزید بتایا کہ دائو پر لگائی گئی رقم 7,230 روپیے اور تاش کے پتے بھی جائے وقوع سے برآمد ہوئے۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن سمبل میں ایک ایف آئی آر 93/2021 درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.