ETV Bharat / state

سیز فائر کے بعد لوگ پُرامن زندگی گزار رہے ہیں: لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے - ceasefire agreement on LoC

جی او سی، چنار کور، لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے سرحدی قصبہ گریز کے دورے کے دوران کہا کہ ایل او سی پر رہائش پذیر عوام جنگ بندی معاہدے کے بعد پر امن زندگی گزار رہے ہیں۔

’سیز فائر کے بعد لوگ پر امن زندگی گزار رہے ہیں‘

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 5:13 PM IST

لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے (جی او سی، چنار کور) نے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوج کے کئی اعلیٰ افسران سے ملاقات کرنے کے علاوہ 3rd جے کے بٹالین بارہمولہ کی سالانہ تقریب میں بھی شرکت کی۔

’سیز فائر کے بعد لوگ پر امن زندگی گزار رہے ہیں‘

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی پانڈے نے کہا کہ رواں برس فروری میں بھارت اور پاکستان کے مابین جنگ بندی معاہدے (سیز فائر) کے بعد گریز کے لوگ پُرامن اور بغیر خوف کے زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیز فائر کے بعد گریز سمیت دیگر سرحدی علاقوں میں سیاحت کو کافی فروغ ملا ہے۔

مزید پڑھیں: راجوری کے دوداسن بالا میں سرچ آپریشن جاری

ڈی پی پانڈے نے مزید کہا کہ سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ضلع انتظامیہ کے ذمہ ہیں، تاہم ان کے مطابق سیاحوں کی حفاظت فوج کی ذمہ داری ہے جسے فوجی اہلکار تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوج امن کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے تاکہ لوگوں کو امن اور پرسکون زندگی گزارنے کا موقع فراہم ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.