ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: نو منتخب ڈی ڈی سی ممبران کی حلف برداری

جموں و کشمیر کے اکثر اضلاع کی طرح شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھی نو منتخب ضلع ترقیاتی کونسل ممبران نے حلف لیا۔

بانڈی پورہ: نو منتخب ڈی ڈی سی ممبران کی حلف برداری
بانڈی پورہ: نو منتخب ڈی ڈی سی ممبران کی حلف برداری
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 6:17 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے منی سیکریٹریٹ کے کانفرنس حال میں پیر نو منتخب ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) ممبران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع کے تیرہ بلاکس سے منتخب ہونے والے ڈی ڈی سی ممبران کو حلف دلایا۔

بانڈی پورہ: نو منتخب ڈی ڈی سی ممبران کی حلف برداری

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا، ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ممبران اور دیگر مہمانوں کا استقبال اور خیر مقدم کیا۔

مزید پڑھیں؛ ادھمپور: ڈی ڈی سی کے نئے اراکین کی حلف برداری

تقریب میں ضلع انتظامیہ کے کئی اعلیٰ افسران کے علاوہ سابق ایم ایل اے بانڈی پورہ نظام الدین بٹ، غلام رسول اور عثمان مجید وانی کے علاوہ بی جے پی کے ضلع صدر عبدالرحمن ٹیکری بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ ایس ایس پی بانڈی پورہ بھی تقریب میں شامل تھے۔

حلف برداری کی تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے سبھی پارٹیوں اور ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کے تعاون سے صاف و شفاف انتخابات کا عمل ممکن ہوسکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.