ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: محکمۂ بجلی کے خلاف احتجاج کیا - ٹرانسفارمر کی مرمت

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل علاقے میں لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بانڈی پورہ: محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 4:19 PM IST

وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں آئے روز کہیں نہ کہیں بجلی، پانی اور سڑک کے حوالے سے احتجاج ہوتے رہتے ہیں۔ پیر کو ضلع بانڈی پورہ کے ننی نارہ، سمبل میں لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بانڈی پورہ: محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا

احتجاج کر رہے لوگوں نے کہا کہ انکے علاقے میں محکمہ بجلی کی جانب سے لگایا گیا ٹرانسفارمر بار بار خراب ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ بجلی کی سہولت سے محروم ہو جاتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جو بجلی ٹرانسفارمر انہیں مہیا کیا گیا ہے وہ آبادی اور لوڈ کے حساب سے نا کافی ہے اور بار بار خراب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی کی جانب سے ٹرانسفارمر کی مرمت کی جاتی ہے۔ تاہم وہ جلد ہی خراب ہو جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ زیادہ لوڈ ہونے کی وجہ ٹرانسفارمر آئے روز خراب ہو جاتا ہے۔

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں 100 کلو واٹ ٹرانسفارمر کے بجائے 250 کے وی فراہم کیا جائے تاکہ مستقل طور پر اس مسئلے کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.