ETV Bharat / state

زمین کا معاوضہ نہ ملنے پر ایک شخص کا انوکھا اقدام - گھریلو اشیاء

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں پہاڑی علاقہ ترک پورہ میں ایک مقامی باشندے نے سڑک کی کھدائی کرکے اس پر بڑے پتھر ڈال کر رکاوٹیں حائل کر دیں، جس کے سبب مقامی باشندوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

زمین کا معاوضہ نہ ملنے پر بندے نے سڑک کی کھدائی کی

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 7:27 PM IST

محکمہ آر اینڈ بی نے قریب سترہ سال قبل ضلع بانڈی پورہ کے ترک محلہ، ترک پورہ میں ایک روڈ تعمیر کیا تھا۔ تاہم یہاں کے لوگوں کو اب بھی پیدل ہی سفر کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ ایک مقامی باشندے نے جے سی بی کی مدد سے روڈ کی کھدائی کی اور اس پر بڑے بڑے پتھر ڈال کر اسے عوامی آمد ورفت کے لئے بند کر دیا۔

زمین کا معاوضہ نہ ملنے پر بندے نے سڑک کی کھدائی کی

سڑک کو آمد و رفت کے لیے بند کرنے والے شخص کا دعویٰ ہے کہ سترہ برس قبل اس کی زمین کو سڑک کی کشادگی کے لیے استعمال میں لایا گیا تھا جس کا آج تک اسے معاوضہ فراہم نہیں کیا گیا۔ تاہم محکمہ تعمیرات عامہ کے مطابق لوگوں نے از خود زمین وقف کی تھی جس کے لیے انہیں معاوضہ فراہم نہیں کیا جا سکتا۔

سڑک پر رکاوٹیں حائل ہونے کے سبب قریبا پچاس گھروں پر مشتمل ترک محلہ کے باشندوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پہاڑی علاقہ ہونے کے سبب بند کیے گئے روڈ کے علاوہ دیگر کسی بھی راستے سے علاقے میں گاڑی کا پہنچنا محال ہے۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گھریلو اشیاء کو کندھوں پر لاد کر ہی لانا پڑتا ہے۔ وہیں علیل بیماروں اور طلباء کو بھی اذیتوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کئی بار اس ضمن میں انتظامیہ کی جانب رجوع کیا تاہم انکے مطابق افسران صرف جائزہ لینے کیلئے آئے اور کبھی بھی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

جب اس مسئلہ سے متعلق ڈی ڈی سی بانڈی پورہ سے رجوع کیا گیا تو انہوں نے تحصیلدار آلوسہ کو معاملہ جلد حل کرنے کے احکامات صادر کئے۔ تاہم تحصیلدار نے کیمرے کے سامنے بات کرنے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو ایک یا دو دن میں حل کر لیں گے۔ وہیں انہوں نے رکاوٹیں حائل کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.