ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: پوری طرح ہسپتال شفٹ نہ کرنے کے خلاف احتجاج - Locals stage protest news

بانڈی پورہ میں آج لوگوں نے نئے تعمیر شدہ ضلع ہسپتال کو مکمل طور پر شفٹ نہ کرنے کے خلاف انوکھا احتجاج کیا۔

بانڈی پورہ : پوری طرح ہسپتال شفٹ نہ کرنے کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 6:40 PM IST

بانڈی پورہ مونسپل کونسل کے صدر بشارت حسین نجار کی قیادت میں کیے گئے اس احتجاج کے دوران لوگوں نے گیٹ کے سامنے کاغذی ہسپتال بنا کر اُس پر گلو کوز کی بوتلیں چڑھائیں۔

بانڈی پورہ : پوری طرح ہسپتال شفٹ نہ کرنے کے خلاف احتجاج

احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ 'چند روز قبل پرانے ضلع ہسپتال میں ایک خاتون نے سر راہ بچے کو جنم دے کر پورے علاقے کو شرمسار کردیا دوسری جانب نئے ضلع ہسپتال کو ڈیڑھ ماہ قبل عارضی طور پر شروع کر کے لوگوں کے ساتھ ایک مزاق کیا گیا۔

مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر پندرہ دنوں کے اندر ضلع ہسپتال کو مکمل طور پر شفٹ نہیں کیا گیا تو بانڈی پورہ میں بڑے پیمانے پر ایک عوامی مہم شروع کی جائے گی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ہسپتال کی تعمیر پر گیارہ برس لگ گئے ہیں اور اس کے باوجود بھی ہسپتال میں کئی کام نامکمل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.