بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے انکُھلو سوناواری میں واٹر سپلائی اسکیم کے ارد گرد پانی جمع ہونے کی وجہ سے پارک خراب ہوچکا ہے جس کے بعد لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔Muharram park in shambles
اطلاعات کے مطابق یہاں نصب واٹر سپلائی اسکیم کے ارد گرد پانی جمع ہونے کی وجہ سے پارک خراب ہوچکا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ پارک میں 15 محرم الحرام کو مجلس منعقد ہوتی ہیں لیکن پارک کی حالت بہت خراب ہوچکی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمے کی نوٹس میں یہ بات لائی تاہم ان کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا جس کے بعد مجبوراً انہوں نے خود رضاکارانہ طور پر پارک میں مٹی کی بھرائی اور اس کی صاف صفائی بھی خود کی، مقامی لوگوں نے انتظامیہ نے اس پارک کی مستقل تزئین و آرائش کے لئے اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Bandipora Grievance Redressal Camp:عوامی شکایات کے ازالے لیے بانڈی پورہ میں کیمپ کا انعقاد