ETV Bharat / state

اندرکوٹ کے رہائشی محکمہ پی ڈی ڈی سے نالاں

احتجاج میں شامل لوگوں نے سمبل، نوگام روڈ پر احتجاج کیا اور بجلی محکمہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمین کی جانب سے یہ بات بتائی جارہی ہے کہ علاقے کے لوگ وقت پر بجلی فیس ادا نہیں کرتے جبکہ یہ الزام بالکل بے بنیاد ہے۔

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 10:27 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل اندرکوٹ میں لوگوں کو بجلی کی مسلسل کٹوتی سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اندرکوٹ کے گنزری محلہ کے لوگوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی سے کافی پریشان ہیں اور اس وجہ سے انہیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقے میں بجلی شیڈول کے مطابق بھی نہیں فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ گھپ اندھیرے میں زندگی گزارنے نے پر مجبور ہیں۔

اندرکوٹ کے رہائشی محکمہ پی ڈی ڈی سے نالاں

احتجاج میں شامل لوگوں نے سمبل، نوگام روڈ پر احتجاج کیا اور بجلی محکمہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمین کی جانب سے یہ بات بتائی جارہی ہے کہ علاقے کے لوگ وقت پر بجلی فیس ادا نہیں کرتے جبکہ یہ الزام بالکل بے بنیاد ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ وقت پر ہی بجلی کی فیس ادا کرتے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود انہیں بجلی کی آنکھ مچولی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے بجلی محکمے کے خلاف نعرے بازی کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے کئی ہفتوں سے بغیر بجلی کے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ وہ بجلی فیس وقت پر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ جب تک ان کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا تب تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.