ETV Bharat / state

بانڈی پورہ – گریز روڈ پر چار ماہ بعد ٹریفک بحال

گریز کو وادئ کشمیر کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والے 85 کلو میٹر طویل بانڈی پورہ – گریز روڈ کو تقریباً چار ماہ بعد ہفتے کے روز یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے کھول دیا گیا۔

بانڈی پورہ – گریز روڈ پر چار ماہ بعد ٹریفک بحال
بانڈی پورہ – گریز روڈ پر چار ماہ بعد ٹریفک بحال
author img

By

Published : Apr 10, 2021, 10:40 PM IST

متعلقہ حکام نے بتایا کہ بانڈی پورہ – گریز روڈ کو ہفتے کے روز یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روڈ کو گذشتہ ہفتے ہی قابل آمد و رفت بنایا گیا تھا لیکن ناساز موسمی حالات کی وجہ سے اس کو ٹریفک کے لیے بند ہی رکھا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ روڈ تقریباً چار ماہ کے طویل عرصے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا جس سے مقامی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

قابل ذکر ہے کہ روڈ سے برف ہٹانے کے لیے بارڈر روڈس آرگنائزیشن کا 56 آر سی سی یونٹ کئی ماہ سے کام پر لگا ہوا تھا۔

ادھر، وادئ کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی 434 کلو میٹر طویل سری نگر – لیہہ شاہراہ رواں سال کے یکم جنوری سے مسلسل بند ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ سے جوڑنے والے 86 کلو میٹر طویل تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ زائد از چار ماہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بدستور معطل ہے۔

تاہم دونوں سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام زور و شور سے جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.